چھ سیکنڈ کی ورزش عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر بنا سکتی ہے، تحقیق...اس طرح کی ورزش سے عمر رسیدہ افراد کی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے،محققین
پیر 28 جولائی 2014 20:10
ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء)سکاٹ لینڈ میں محققوں نے ایک نئی تحقیق سے یہ اندازہ لگایا ہے کہ چھ سیکنڈ کی ورزش عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر بنا سکتی ہے۔سکاٹ لینڈ کی ابرٹے یونیورسٹی کی جانب سے 12 لوگوں پر کی گئی اس تحقیق میں عمر رسیدہ افراد کو کم دورانیے کے لیے ورزش کروائی گئی جس سے نہ صرف ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوا بلکہ مجموعی طور پر بھی ان کی صحت میں فرق آیا۔
یونیورسٹی کے محققوں کا کہنا ہے کہ اس سے عمر رسیدہ افراد کی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی پتہ لگا ہے کہ ورزش ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ محققوں کے مطابق کم دورانیہ میں تیز ورزش، جسے ہائی انٹینسٹی ٹریننگ بھی کہا جاتا ہے، کے فوائد باقاعدہ طور پر کی جانے والی ورزش جتنے ہی ہیں۔(جاری ہے)
تاہم ہائی انٹینسٹی ٹریننگ سے یہ فوائد آپ کو کم دورانیے میں ملتے ہیں۔
’بیٹھے رہنے کا عمل دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا جواز بن جاتا ہے لیکن اگر انسان چلتا پھرتا رہے تو اس خطرے کو روکا جاسکتا ہے‘یونیورسٹی کیطرف سے کی جانے والی یہ تحقیق چھ ہفتوں میں کی گئی جس میں ہر ہفتے عمر رسیدہ افراد دو بار لیبارٹری میں آتے اور چھ سیکنڈ تک برق رفتاری سے ورزش کرنے والی سائیکل چلاتے۔ جس کے بعد انھیں کچھ منٹوں کا وقفہ دیا جاتے اور اس کے بعد وہ دوبارہ چھ سیکنڈ کے لیے سائیکل پر سوار ہوتے۔یہ عمل تب تک چلتا رہتا جب تک کے ایک آدمی مجموعی طور پر ایک منٹ کی ورزش مکمل نہیں کرلیتا۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر جان ببراج کا کہنا ہے کہ ’ہمیں بڑھتی ہوئی عمر والی آبادی کا سامنا ہے اور اگر ہم نے ان کو ورزش کی طرف راغب نہیں کیا تو ان کی صحت پر آنے والے اخراجات کمر توڑ ہونگے‘۔ڈاکٹر ببراج کے مطابق بیٹھے رہنے کا عمل دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا جواز بن جاتا ہے لیکن اگر انسان چلتا پھرتا رہے تو اس خطرے کو روکا جاسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس عمل سے لوگوں کو سماجی طور پر بھی فعال رہنے میں مدد ملتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.