حکومت کی رواں مالی سال 16سرکاری اداروں کی نجکاری کی منصوبہ بندی،198ارب روپے آمدن ہوگی

جمعرات 31 جولائی 2014 22:43

حکومت کی رواں مالی سال 16سرکاری اداروں کی نجکاری کی منصوبہ بندی،198ارب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) حکومت نے رواں مالی سال 2014-15کے دوران16سرکاری اداروں کی نجکاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔ذرائع کے مطابق ان اداروں میں قومی ایئرلائنزکے 20فیصدحصص کی منتقلی کیلئے اگلے سال جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرنے کی غرض سے نجکاری کمیشن نے ایک کنسورشیم کا انتخاب بھی کیاہے۔سولہ قومی اداروں کی نجکاری سے ایک سو اٹھانوے ارب روپے آمدن ہوگی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سب سے اہم بات قومی ایئرلائنزکے 20فیصدحصص کی منتقلی ہے جس کے لئے اگلے سال جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرنے کی غرض سے نجکاری کمیشن نے ایک کنسورشیم کا انتخاب بھی کیاہے۔نجکاری کمیشن بورڈ نے بجلی کی تین پیداواری کمپنیوں کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیروں کے تقرر کی منظوری بھی دیدی ہے۔حکام نے بتایا کہ تیل وگیس کی ترقیاتی ادارے کی فروخت کاعمل اس سال اکتوبرتک مکمل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :