پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مشترکہ مارچ متوقع

جمعرات 31 جولائی 2014 22:49

پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مشترکہ مارچ متوقع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا 14 اگست کو مشترکہ مارچ متوقع ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں 14 اگست کو مشترکہ مارچ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کہتے ہیں کہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے 14 اگست کو مشترکہ مارچ کا امکان پیدا ہوگیا ہے تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے باعث حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کردی، جس کے تحت 90 روز تک وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنماوٴں کے درمیان بھی لفظوں کی جنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :