وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان اور اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش
جمعہ 1 اگست 2014 16:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسائل کے سیاسی حل کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے عمران خان سمیت اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ملک کو کسی احتجاجی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ خوشحالی مارچ کی ضرورت ہے ۔ قومی اخبار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی قائدین کے درمیان ڈیڈ لاک جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہوتا تاہم حکومت قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کی قیادت سےبات چیت کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا جو لوگ جمہوریت یا جمہوری عمل کو ٹارگٹ کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم سےمخلص نہیں ہیں ۔ شہباز شریف کا کہناتھا احتجاج جمہوری عمل کا حصہ ہے اوراگر یہ وقت پر ہو تو کارگر ہوتاہے ۔(جاری ہے)
آج مسلح افواج دہشت گردی کے "جن"کو قابو کرنے کیلئے آپریشن میں سرگرم عمل ہے ،ایسے میں اتحاد، یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ کام سیاسی جماعتیں انجام دیتی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں احتجاج کو کسی اور وقت پر اٹھا رکھیں اور ملک کو کسی احتجاجی لانگ مارچ نہیں بلکہ خوشحالی مارچ کی ضرورت ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ دھاندلی کی شکایات کا آزاد عدلیہ اور خود مختار الیکشن کمیشن کو کرنا چاہئے ، اُن پر الزامات لگانے والے بھول جاتے ہیں کہ مخلوط حکومتیں اُن کی تھیں اور نہ ہی حکام اُن کی مرضی سے تعینات کیئے گئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.