سمندر میں خطر نا ک طغیانی ہے ،شہری سمندر میں نہانے سے گریز کریں ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی
جمعہ 1 اگست 2014 23:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سمندر میں محکمہ داخلہ کے حکم پر دفعہ 144کے تحت نہا نے پر پابندی عائد ہے۔جس کا مقصدشہریوں کو سمندر میں نہانے سے روکنا ہے تا کہ وہ سمند ر کے پانی سے دور رہیں اور سمندر کی طغیانی کے دوران اپنی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں ۔
انھوں نے کہا کہ سمندر میں نہانے پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد ہے۔ انھوں نے کہا کہ افسوسناک سا نحہ کے باوجود شہری سمندر میں نہانے کے خواہاں ہیں انھوں نے کہا کہ جو شہری خلاف ورزی کریں گے دفعہ 144 کے تحت انھیں گرفتا ر کر لیا جائے گا۔جبکہ پولیس نے کارروائی کر کے دفعہ144کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
دریں اثنا کمشنر کراچی کے دفتر میں قائم ریسکیو 1299نے سمندر میں نہانے کے خواہاں لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں اس سلسلہ میں ریسکیو 1299 کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی کے لئے ایڈوائس نو ٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون ، جولائی اور اگست کے ماہ میں سمندر میں طغیانی خطرنا ک حد تک زیادہ ہو تی ہے اس دوران مچھیروں کو بھی پابند کیا جا تا ہے کہ وہ فشنگ نہ کریں۔
شہریوں کو بھی پانی سے دور رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔ کیوں کہ سمندر کی طغیانی کے اثرات ساحل پر بھی آتے ہیں لہر اچانک آتی ہے اور ساحل کے پانی کے قریب زمینی حصہ پر کھڑے ، بیٹھے یا ساحل پر نہاتے ہوئے لوگوں کو پانی میں بہا کر لے جاتی ہے۔لہر کی شدت اتنی زیادہ ہو تی ہے کہ آدمی سنبھل نہیں پا تا اور آہستہ آہستہ پانی کے ساتھ گہرے پانی میں چلا جا تا ہے۔ ڈر ، خوف اورمنہ میں پانی جانے کی وجہ سے وہ اپنا بچاؤ نہیں کر پا تا لہذا شہریوں کو چاہئے کہ وہ اس میں پانی سے دور رہیں ساحل سمندر میں نہ نہائیں اور نہ ہی پانی کے قریب بیٹھیں یا کھڑے ہوں۔ اسی میں ان کی حفاظت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
2700 ارب روپے کے محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.