چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنالیں، رانا مشہود
ہفتہ 2 اگست 2014 18:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔
(جاری ہے)
لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران رانا مشہور کا کہنا تھا کہ جھوٹا اورغیرملکی قوتوں کےاشارے پر چلنے والاپاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا،عمران خان سب کو جھوٹا کہتے ہیں لیکن خود پر لگنےوالے الزام پر خاموش ہیں، جس لڑکی کو ساری دنیا ان کی بیٹی سمجھتی ہےاس پر وہ خاموش کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا انصاف بھگت رہی ہے، 9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کےذریعے سامنےلائیں گے،جس میں عوام کو بتائیں گے کہ انصاف کی بات کرنے والا خود کتنا کرپٹ ہے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔ عمران خان 10 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں ہم 20 لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے۔ا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.