ایک سال ہونے والا ہے ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے مراحل ابھی تک مکمل نہیں ہوسکے ،میر مظفر خان جمالی

ہفتہ 2 اگست 2014 18:09

اوستہ محمد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) اوستہ محمد مسلم لیگ ن کے نومنتخب کونسلر وقبائلی رہنماء میر مظفر خان جمالی نے کہا ہے کہ ایک سال ہونے والا ہے لیکن بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے مراحل ابھی تک مکمل نہیں ہوسکے ہے جس کی وجہ سے کونسلروں میں پریشانی پائی جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل پورے کروائے تاکہ منتخب کونسلر اپنے اپنے علاقہ میں عوام کی خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اوستہ محمد میں تعلیم صحت بجلی اور صفائی کا فقدان ہے جس سے عوام کو بہت دشواری ہے ان بنیادی مسائل کے حل کیلئے منتخب کونسلران اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اوستہ محمد شہر اور علاقہ میں جمالی خاندان کی بہت سی خدمات ہے ہم نے ہمیشہ بغیر رنگ ونسل کے ہر اقوام کے لوگوں کی خدمت کی ہے دن ہو رات جمالی خاندان کے نوجوان اپنے علاقہ کی خدمت کو نصب االعین سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ جب منتخب کونسلران کو اختیارات ملیں گے پھر حلقہ کے عوام کو ترقیاتی کاموں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائینگے حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد کونسلران کو اختیار منتقل کئے جائیں ۔