غزہ، اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے ،وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج

اتوار 3 اگست 2014 11:45

غزہ، اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے ،وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) چلی اور وینزویلا میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی غزہ میں اسرائیلی درندگی کے خلاف دنیا کے مختلف شہروں میں لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔ امریکا میں وائٹ ہائوس کے باہر جبکہ لاطینی امریکی ممالک چلی اور وینزویلا میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی ۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں افراد فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی ۔ فلسطینی پرچم تھامے اورنعرے لگاتے لوگوں کا مطالبہ تھا تو بس ایک کہ کسی طرح غزہ کے معصوم شہریوں کو اسرائیلی وحشت و بربریت سے بچایا جائے ۔ فلسطینیوں سےاظہار ہمدردی کے لیے سب سے بڑے مظاہرے لاطینی امریکی ممالک چلی اور وینزویلا میں ہوئے ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر نکلے ہزاروں افراد نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پراسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے مطالبات درج تھے ۔

دونوں ممالک کے دارالحکومتوں میں لوگوں نے اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بھارت میں سینکڑوں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی اور اقوام متحدہ سے غزہ میں جاری کارروائیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ۔ ادھر جرمنی کے شہر برلن میں بھی سیکڑوں افراد نے پلے کارڈ بینرز اوربینرز اٹھا کر اٹھا کر اپنی حکومت سے غزہ میں بچوں اور خواتین پر بمباری رکوانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :