پاکستان میں روڈ حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

اتوار 3 اگست 2014 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) پاکستان میں روڈ حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔2002 ء سے اب تک ایک لاکھ22 ہزار بڑے حادثے ہوئے جس میں 53 ہزار790 افراد جاں بحق ہوئے۔ایک لاکھ 5 ہزار950 افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق روڈ حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ کمر عمر ڈرائیوروں اور بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ٹریفک لائنوں کے اجراء ہے ۔سالہسال سے پرانی گاڑیاں بھی سڑک پر رواں دواں ہیں ۔2001 ء میں گاڑیوں کی تعداد50 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر اڑھائی کروڑ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :