ترقیاتی سکیموں پر ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، ناقص اور غیر معیاری کام کی صورت میں نا صرف ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 3 اگست 2014 20:03

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے نے موجودہ مالی سال کے دوران عوام کو بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے اجتماعی ترقیاتی اسکیموں پر ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور ذمہ دار افسران کو تنبہ کی کہ ناقص اور غیر معیاری کام کی صورت میں نا صرف ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی بلکہ ان سے عوام کا پیسہ بھی واپس وصول کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے پنجگور میں ترقیاتی منصبوں کے حوالے سے بریفینگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے لئے مختص رقم میں خیانت اور خردبرد کسی صورت بردارشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ نہ صرف وہ بلکہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی اس بات کو یقینی بنائینگے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر نہ صرف فنڈز کا صحیح استعمال بلکہ کام بھی معیاری اور دیر پہ ہو، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کی امید وں اور توقعات پر پورا اترے اور وہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے بار آورہوں، وزیر اعلیٰ کو گذشتہ اور رواں مالی سال کے دوران صحت، تعلیم،پینے کا پانی اور سڑکوں کے حوالے سے جاری اور نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے تعلیم اور روڈ سیکٹرکے چند منصوبوں پر غیر معیاری اور ناقص کام پر عدم اطمینان اور سخت ناراضگی کا اظہارکیا، وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوکو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں پر غیر معیاری کام کے بارے میں انکوائری کر کے انہیں جلد رپورٹ پیش کریں تاکہ ذمہ دارافسروں اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :