ایبولاوائرس کا خظرہ،تین افریقی ممالک کیلئے حج اور عمرے کے ویزوں پر پابندی
پیر 4 اگست 2014 20:29
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے تین افریقی ممالک سیرالیون ،گنی اور لائبیریا میں ای بولا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان کے شہریوں کو عمرے اور حج کے لیے ویزوں کے اجرا پر پابندی عاید کردی ۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مرغیلانی نے بتایا کہ ان کی وزارت اس سلسلے میں حج اور خارجہ امور کی وزارتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر ای بولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر متعین حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ای بولا کی تشخیص اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزارت کے اہلکاروں کو ضروری تربیت دے دی گئی ہے۔وزارت حج کے انڈر سیکریٹری برائے حج امور ڈاکٹر حسین شریف نے کہا کہ حج کے موقع پر صحت عامہ اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.