محتسب پنجاب کاساہیوال بورڈ کوانٹر پارٹ Iکے 20ہزار امیدواروں کو 4نمبر زدینے کاحکم

پیر 4 اگست 2014 20:36

محتسب پنجاب کاساہیوال بورڈ کوانٹر پارٹ Iکے 20ہزار امیدواروں کو 4نمبر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء ) محتسب پنجاب جاوید محمود نے چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کوحکم دیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2013میں لئے جانے اردوپارٹ ون کے پرچے میں بورڈ انتظامیہ کی غلطی کی سزا امیدواروں کو دینے کی بجائے دوسرے گروپ کے تمام امیدواروں کو 4اضافی نمبر دے کر مفصل رپورٹ ایک ماہ میں محتسب آفس کو ارسال کریں ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ کے زیرانتظام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2013میں لئے جانے اردوپارٹ ون کے پرچے میں سوال نمبر ایک کی Keyمیں ابہام تھا جس کی وجہ سے دوسرے گروپ کے تمام امیدواروں کومارکنگ کے وقت 4نمبر کم دئیے گئے ۔محتسب پنجاب کے ایڈوائزربرائے ساہیوال ڈسٹرکٹ رانااحمد حسین نے معاملے کی انکوائری کی تو تو بورڈ انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہKeyمرتب کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر کو دوسال کیلئے ناہل قراد دے دیا گیا ہے اور15یوم کے اندر موصول ہونے والی درخواستوں پر 682امیدواروں کو اضافی4نمبرزدے دئیے گئے ہیں جبکہ 15یوم کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قواعد کے مطابق دادرسی کے قابل نہیں ۔

(جاری ہے)

محتسب پنجاب نے ساہیوال بورڈ انتظامیہ کے موقف کو رد کرتے ہوئے قرار دیا کہ 15یوم کے اندر امیدواروں کے رجوع کرنے کی شرط ری چیکنگ کیلئے لئے جبکہ اس معاملے میں بورڈ نے امیدواروں کے جوابات کی درست Keyکے مطابق مارکنگ نہیں کی اورتمام امیدوار بورڈ کی اس نااہلی سے متاثر ہوئے ۔بورڈ نے ذمہ دار اسسٹنٹ پروفیسر کو تو غلطی کی سزادے دی مگر اپنی غلطی کی سزاتمام امیدواروں کودے رہا کیونکہ انہیں Keyکے مطابق نمبرز نہیں دئیے گئے ۔

محتسب پنجاب نے حکم دیا کہ چیئرمین ساہیوال بورڈ انٹر پارٹ ون2013کے دوسرے گروپ کے 20ہزار امیدواروں کو اردو پارٹ ون کے پرچے میں 4نمبرز دے۔امیدواروں کی طرف سے اس مقصد کیلئے بورڈ کو درخواست دینایا نہ دینا اس ضمن میں کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ غلطی بورڈ کی تھی اوربورڈانتظامہ اپنی غلطی تسلیم بھی کرچکی ہے اسلئے حقداروں کوان کا حق ایک ماہ کے اندر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :