ریلوے کے سکولوں ،کالجوں میں آزادی تقریبات کو روایتی جوش و جذبے سے منانے کیلئے متعدد پروگرام ترتیب دیدیے گئے

منگل 5 اگست 2014 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) ریلوے کے سکولوں اور کالجوں میں آزادی تقریبات کو روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دے دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایجوکیشن ریلوے، ڈاکٹر فرحان عبادت یارخان نے کراچی سے خیبر پختونخواہ تک کے ریلوے سکولوں اور کالجوں کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے تمام سکولز اور کالجز میں ملی نغموں اور تقریری مقابلوں و دیگر پروگراموں کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اجلاس میں آزادی تقریبات کا پلان بھی پیش کیا گیا۔ آزادی تقریبات پورا ایک ماہ جاری رہیں گی۔ اس دوران محکمہ تعلیم ریلوے کے تمام ملازمین اپنے لباس پر قومی پرچم کے بیج آویزاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :