کنگناروت فلم ’’کٹی بٹی‘‘ میں عمران خان کی ہیروئن بنیں گی
بدھ 6 اگست 2014 14:27
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) بالی ووڈ میں ان دنوں خبر گرم ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نکھل ایڈوانی کی لو اسٹوری فلم ’’کٹی بٹی‘‘ (Katti Batti) میں عمران خان سے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یوٹی وی موشن پکچرز کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی یہ فلم بالی ووڈ میں اب تک بنائی جانیوالی رومانوی فلموں سے قدرے مختلف فلم ہے۔
فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کردیں گے ۔ یہ ایک بہترین لواسٹوری ہے جس کا آئیڈیا اور فلاسفی بہت اچھی اور اس میں محبت کا عنصر ایک مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ کنگنا کو ایک اطالوی فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ایک اطالوی فلم کی بھی پیشکش کی گئی ہے مگر دوسری فلموں کی عکسبندی میں مصروفیت کے باعث ابھی اس میں کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر فراغت ملی تو اس میں کام کرنے میں عار نہیں محسوس کروں گی۔
(جاری ہے)
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے میں سات سال سے کام کررہی ہوں اور اس دوران میں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے اسی بنا پر میں اب زیادہ معاوضہ طلب کر رہی ہوں واضح رہے کہ 2006 میں فلم ’’گینگسٹر‘‘اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی کنگنا رناوت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں دوفلمیں کوئین اور ریوالور رانی ریلیز ہوئی ہیں جب کہ وہ اس وقت کٹی بٹی کے علاوہ دو اور فلموں ڈیوائن لورز اور تنو ویڈز منو2 میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.