ڈاکٹر طاہر القادری ریاست کے باغی ہیں وہ انقلابی نہیں فسادی ہیں ،ڈاکٹر فیاض خان
بدھ 6 اگست 2014 18:45
ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد فیاض خان نے اہلسنت والجماعت کے ضلعی دفتر میں کا رکنوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ریاست کے باغی ہیں وہ انقلابی نہیں فسادی ہیں پاکستان میں ایرانی طرز کا انقلاب لانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے راجہ ناصر عباس اور حامد رضا کے ساتھ مل کر طاہر القادری پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں اس سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے اہلسنت والجماعت گھوٹکی کے صدر قاری شعبان مہر 20روز سے لاپتہ ہیں سکھر ڈویژن کی انتظامیہ طفل تسلیاں دے رہی ہے قاری شعبان مہر کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے سینہ زوری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت بلاوجہ خوفزدہ ہے کینیڈین شہری ملک میں افراتفری کا ذمہ دار ہے غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت پورا ہونے نہیں دیں گے ملک میں لگے سرکس کے کسی تماشے کا حصہ نہیں ہیں پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں کراچی میں ہمارے درجنوں کارکنوں کو لاپتہ کر دیا گیا ہے اب اسی سلسلے کو سندھ میں بھی شروع کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی اور بدنیتی ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے جب تک کراچی کو اسلحے سے پاک نہیں کیا جائے گا مستقل امن کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا کراچی میں قبائل کی طرز پر اسلحہ لایا گیا اسلحے سے پاک کراچی پاکستان کے مفاد میں ہے ہیں اہلسنت والجماعت دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے وزیر اعظم ہم سے بھی پوچھیں ہم بتاتے ہیں کہ ہمارے علماء و کارکنان کے قاتل کون ہیں اہلسنت والجماعت نے سندھ میں تمام مذہبی جماعتوں سے زائد ووٹ حاصل کئے لیکن اس کے با وجود دیگر مذہبی جماعتوں کے مقابلے میں اہلسنت والجماعت کو کم اہمیت دی جا رہی ہے سب سے بڑی مذہبی جماعت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کی جائے پہلے ہی الیکشن میں اہلسنت والجماعت نے متاثر کن ووٹ حاصل کئے ہیں اہلسنت والجماعت کے لئے آئینی اور قانونی راستے بند نہ کئے جائیں اس موقع پرمتحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ، حاجی ذیشان قائم خانی ،مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.