جشن آزدی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تمام ٹاؤنز نے شہریوں میں قومی پرچم ، جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے

بدھ 6 اگست 2014 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ضلعی انتظامیہ لا ہور کے زیر اہتمام ما ہ آزادی کے حوالے سے تقریبات زورو شور سے جاری ہیں اس سلسلہ میں چھٹے روزضلعی انتظامیہ کے تمام ٹاؤنز نے شہریوں میں قومی پرچم ، جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ نے 4000 پرچم ، 4000 جھنڈیاں اور 2000 بیج تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے شالیمار ٹاؤن انتظامیہ نے 12000 جھنڈے،10000 جھنڈیاں اور 8000 بیجز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے واہگہ ٹاؤن انتظامیہ نے 8000 جھنڈے، 4500 موٹر سائیکل فلیگ، 3000 جھنڈیاں تقسیم کیں۔ ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے 1000 جھنڈے، 1000 موٹر سائیکل فلیگ،1000 جھنڈیاں،1200 بیجز تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے 2000 جھنڈے، 1000 جھنڈیاں تقسیم کیں۔ ٹی ایم اے سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے 2000 جھنڈے، 4600 موٹر سائیکل فلیگ تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے 9500 جھنڈے اور 2000 بیجز تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن نے 2000 جھنڈے اور 1000 جھنڈیاں تقسیم کیں۔