سندھ حکومت کی جانب سے اکنامک زون قائم کرنے کے لئے جاپان کو دھابیجی کے مقام پر دو ہزارایکڑاراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 اگست 2014 22:55

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے اکنامک زون قائم کرنے کے لئے جاپان کو دھابیجی کے مقام پر دو ہزارایکڑاراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ، اس سلسلے میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔

(جاری ہے)

2014ء کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ نے جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک سرمائیدار گروپ کو اکنامک زون قائم کرنے کے لئے ٹھٹھ کے قریب دھابیجی کے مقام پر دوہزارایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر ایک بڑا صنعتی زون قائم کیا جائے گا ، جاپان کے ڈی ٹی ایس نامی گروپ کی جانب سے دھابیجی میں مذکورہ سائٹ کا دورہ بھی کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں مذکورہ جاپانی گروپ آئی ٹی آئی انجینئرنگ یونٹس کے قیام کے سلسلے میں ابتداعی تین سالوں کے دوران تیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

اس سلسلے میں ابتداعی طور پر دس ہزار افراد کو روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :