میکڈونلڈز پاکستان نے بھی باسی گوشت بیچنے والی چینی کمپنی سے گوشت خریدا
ہفتہ 9 اگست 2014 22:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء) باسی اور ایکسپائر گوشت استعمال کرنے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد میکڈونلڈز کی سیلز دنیا بھر میں متاثر ہوئی ہے۔ میکڈونلڈز پاکستان نے بھی باسی گوشت بیچنے والی چینی کمپنی سے گوشت خریدا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوڈ چین2014 میں فروخت کا سالانہ ہدف پورا نہیں کرسکے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں یورپ کے سوا پوری دنیا میں مکڈونلڈز کی فروخت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فوڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکڈونلڈز کو اگر پھر سے اپنے صارفین کا اعتماد جیتنا ہے تو محض نمائشی اقدامات سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں بنیادی امور کی طرف پھر سے توجہ دینا ہوگی۔ مکڈونلڈز کو خصوصاً ایشیا میں زیادہ خراب صورت حال کا سامنا ہے جہاں فوڈ سیفٹی اسکینڈل سامنے آیا جس نے پوری دنیا میں مکڈونلڈز کی سیل کو متاثر کیا ہے۔(جاری ہے)
یہ اسکینڈل چین میں اس وقت سامنے آیا جب مکڈونلڈز کو گوشت سپلائی کرنے والی حوسی کمپنی کے اہل کار زائد المعیاد گوشت پر نئی تاریخوں کے لیبل لگاتے ہوئے پکڑے گئے۔
فوڈ کنسلٹنگ کمپنی ٹیکنومِک کے نائب صدر ڈیوڈ ہینکیز کا کہنا ہے کہ ایشیا میں انہیں سپلائی کے مسائل کا سامنا ہے اور اس لیے گوشت کے محفوظ ہونے سے متعلق صارفین کا اطمینان یقینی طور پر پہلا قدم ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ریکارڈ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ میکڈونلڈز پاکستان نے بھی حوسی کمپنی سے گوشت خریدا تھا جسے چین میں بین کر دیا گیا ہے۔ میکڈونلڈز نے پابندی کی شکار چینی کمپنی سے مئی میں 41ٹن اور جون میں 71ٹن چکن مصنوعات درآمد کیں۔ اس کے علاوہ مختلف حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ چینی کمپنی میں کون سا مفتی یا عالم دین بیٹھ کر یہ دیکھتا ہے کہ مرغی حلال طریقے سے کاٹی گئی تھی یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.