بھارت اسرائیل سے 262 بارک۔I جہاز شکن میزائل اور سپیئر پارٹس خریدیگا،سیکورٹی سے متعلق بھارتی کابینہ کمیٹی نے اسرائیل سے 262جہاز شکن میزائل خریدنے کی منظوری دیدی

اتوار 10 اگست 2014 12:21

بھارت اسرائیل سے 262 بارک۔I جہاز شکن میزائل اور سپیئر پارٹس خریدیگا،سیکورٹی ..

نئی دہلی/تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) بھارت اسرائیل سے 262 بارکI جہاز شکن میزائل اور سپیئر پارٹس خریدیگا۔ایران کے مقامی ٹی وی کی رپورٹ کیمطابق سیکورٹی سے متعلق بھارتی کابینہ کمیٹی نے اسرائیل سے 262جہاز شکن میزائل خریدنے کی منظوری دی ہے۔گزشتہ ہفتے منظور ہونے والے 163ملین ڈالر مالیت معاہد کا آغاز سابق وزیر دفاع اے کے انتھونی نے دسمبر 2014میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بھارت نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کیخلاف ووٹ دیا تھا تاہم صرف دو ہفتے بعد اسرائیل سے میز ائیلوں کی خریداری کا بھارتی منصوبہ سمجھ سے بالا تر ہے۔8جالائی سے شروع ہونے والے اسرائیلی ضارحیت کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 1900سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں 400بچے بھی شامل ہیں تقریبا 9500سے زائد فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :