انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا ،اسحاق ڈار صدارت کرینگے

اتوار 10 اگست 2014 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں (کل) پیرکو 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران 33 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قواعد و ضوابط طے کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کمیٹی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی نے تشکیل دی ہے جس میں قومی اسمبلی کے 22 اور سینیٹ کے11 اراکین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تین ماہ کے عرصہ میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :