تحریک انصاف نے آخر کار اپنی خواہش کا اظہار کر ہی دیا،پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اقتدار میں آنے کے دعوے شروع کر دیئے، اقتدار میں آکر کنٹینرز مالکان اور آزادی مارچ کے دوران نقصان اٹھانے والوں کا نقصان پورا کیا جائے گا،شیریں مزاری
اتوار 10 اگست 2014 22:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) آخر کار تحریک انصاف نے اپنی خواہش کا اظہار کر ہی دیا،پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اقتدار میں آنے کے دعوے شروع کر دیئے، کہتی ہیں اقتدار میں آکر کنٹینرز مالکان اور آزادی مارچ کے دوران نقصان اٹھانے والوں کا نقصان پورا کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں جہاں حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بجائے لانگ مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے وہیں اس اجلاس نے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کوکچھ ایسا اعتماد دلایا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو اب مرکزی میں اقتدار میں دیکھ رہی ہیں۔
اجلاس کے بعد جہاں تحریک انصا ف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس سے متعق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے وہیں وہ یہ بھی کہہ گئیں کہ پارٹی کارکنان لانگ مارچ کے لئے تیاری کر کے آئیں، تحریک انصاف برسراقتدار آکر اس مارچ کے دوران نقصان اٹھانے والوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ کنٹینرز مالکان کا نقصان شریف برادران کے اپنے ویلفیئر فنڈ سے پورا کیا جائے گا۔
اس پریس کانفرنس کے بعد عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ کیا تحریک انصاف کے مارچ کا مقصد دھاندلی کی تحقیقات کی بجائے حکومت کا خاتمہ ہے ، عوامی حلقے یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ دھاندلی کے خلاف اگر احتجاج ہے تو حکومت کی مذاکراتی پیشکش قبول کیوں نہیں کی جا رہی اور آزادی مارچ کرنے والی تحریک انصاف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.