ا سلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگا دئیے
پیر 11 اگست 2014 13:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست گزار کو اپنی درخواست میں انڈیکس لگانے‘ صفحات کی ترتیب و دیگر اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سماعت کے دوران کہا کہ درخواست گزار اعتراضات دور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ازادی مارچ کیخلاف کیس کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔
پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبداللہ طاہر بنام وفاق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
درخواست گزار عبداللہ طاہر بذات خود عدالت میں پیش ہوئے۔ ابتدائی سماعت کے دوران فاضل جج نے کہا کہ درخواست نامکمل ہے لہٰذا عدالت باقاعدہ سماعت نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار اپنے اعتراضات کو دور کرے اس کے بعد عدالت باقاعدہ کیس کی سماعت کرے گی۔
عدالت نے درخواست گزار کو انڈیکس لگانے‘ صفحات کی ترتیب دینے و دیگر اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ درخواست میں وفاق اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔ ابتدائی مختصر سماعت کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.