میری ٹانگیں کھینچنے والے دراصل قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، وزیراعظم
پیر 11 اگست 2014 14:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ حکومت پر یلغار کرنے والے بتائیں کہ ہمارا قصور کیا ہے اور کس طرح کا انقلاب چاہتےہیں، ہماری ٹانگیں کھینچنے والے دراصل قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں وژن 2025 کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
ہم نے گزشتہ67 برسوں میں جو بھگتا ہے اس سے آج بھی سبق حاصل کرنے کو تیار نہیں۔ قوم کا مینڈیٹ حاصل کرنے والی تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے، آئین کی بالادستی، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ترقی کے نکات پر متحد ہیں۔ ایک سال میں کینیڈا سے بھاگ کر انقلاب لانے کے لئے بے تاب لوگ جب انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کہیں 100 اور کہیں 200 ووٹ ملتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم
نے کہا کہ ہم ملک کو درپیش بحرانوں کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں اور طاہرالقادری بدلہ لینے کی باتیں کرتے ہیں۔ انقلاب اورلانگ مارچ کی باتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آئی ہے۔ حکومت پر یلغار کرنے والے بتائیں کہ ہمارا قصور کیا ہے اور کس طرح کا انقلاب چاہتے ہیں۔ انقلاب تو یہ ہے ایک صدر اور وزیراعظم ووٹ کے ذریعے آیا اور اب دوسرا صدر اور وزیراعظم ووٹ کی طاقت سے آیا ہے، اس طرح کا انقلاب آتا رہا تو پاکستان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ دنیا میں کسی بھی ملک کو کبھی آمریت راس نہیں آئی قوموں نے ہمیشہ جمہوریت سے ہی ترقی کی ہے۔ اس لئے ہمیں یہ فیصلہ کر گزرنا چاہیئے کہ اس ملک کی ترقی کا راستہ جمہوریت کے علاوہ کوئی اور نہیں۔وزیراعظم
نے مزید کہا کہ ہم نے قوم سے جھوٹ بول کر ووٹ نہیں لئے جو ہم کرسکتے ہیں وہی بات کرتے ہیں۔ 90 روز میں انقلاب کا نعرہ لگانے والوں کے پاس خیبر پختونخوا کی حکومت ہے لیکن وہاں تو ان کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ اگر ہمارا کوئی اقدام ملک کے مفاد میں نہیں تو ہمیں بتائیں، وہ پہلے بھی ان کے گھر گئے تھے اب بھی جانے کو تیار ہیں۔ لانگ مارچ ملک میں ترقی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے لیکن حکومت ان کوششوں کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.