طاہر القادری نے’شہید کر دو‘ والے بیان کی تر دید کردی

پیر 11 اگست 2014 21:12

طاہر القادری نے’شہید کر دو‘ والے بیان کی تر دید کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) طاہرالقادری نے اپنے کل کے بیان کی تردید کر دی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کل انھوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انقلاب سے واپس آنے والوں کو شہید کر دو، یہ کہا تھا کہ قادری اور عمران خان میں سے جو بھی انقلاب لائے بغیر واپس آئے اُس سے برے سے برا سلوک کیا جائے، اور یہ بات بھی مذاق میں کہی تھی۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری نے اپنے کل کے ایک اور بیان کی تردید کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کے انقلاب مارچ کا عمران خان کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ انھوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ''انقلاب مارچ اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :