لاہورمیں طاہرالقادری کے گھر اور منہاج القرآن جانیوالے راستے سیل،پولیس کی مزید نفری تعینات
منگل 12 اگست 2014 11:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ روکنے کے لئے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ انقلاب مارچ کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام راستوں پرپولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی بڑی تعداد بھی القادریہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر موجود ہے۔ سیکیورٹی پر مامور کارکن شیلنگ سے بچنے کے لئے خصوصی ماسک اور چشمے بھی لگائے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ڈی پی او بھکر شاکرحسین داوڑ نے 3 روز کے دوران پی اے ٹی کے 304 کارکنوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 180 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میانوالی منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 300، سرگودھا سے 150،خوشاب سے 100، میانوالی سے 76 ، ملتان سے 60، مظفر گڑھ سے 50، وہاڑی اور لودھراں سے 25 کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، جہلم، لودھراں، لیہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے بھی درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.