اسلام آباد ہائی کورٹ ، آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف وزارت دفاع سے تفصیلی جواب طلب
منگل 12 اگست 2014 13:50
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف وزارت دفاع سے تفصیلی جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے قانونی معاونت کے لئے عبدالحفیظ پیر زادہ،ایس ایم ظفر ،حامد خان اور رضا ربانی کو بھی طلب کیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔
(جاری ہے)
منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں 245 کے نفاذ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر اختر کیانی کی دائر درخواست کی سماعت ہو ئی ، سماعت تین رکنی بنچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی ،جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے کی ۔
ابتدائی سماعت کے دوران اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 199 کے ساتھ آپ متاثر نہیں ہیں ۔عدالت 199 کے تحت تمام درخواستیں سن رہی ہے لیکن پٹیشن میں درخواست گزار نے245 کو چیلنج نہیں کیا ۔سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 245 آرٹیکل کا معاملہ سنجیدہ ہے ۔عدالت کو فریقین کو سنے بغیر کوئی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کرے گی۔جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو خوش ہونا چاہیے کہ فوج کی تعیناتی سول حکومت خود کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.