شہداد پور ، سید عابد علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا

منگل 12 اگست 2014 13:53

شہداد پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) شہر کے بخاری محلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی سید عابد علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ درگاہ کے سرپرست اعلیٰ اور شہری تاجر تنظیم کے رہنما سید ذوالفقار علی شاہ بخاری‘ سید قربان علی شاہ بخاری نے سید عابد علی شاہ بخاری درگاہ پر چادر ڈال کر عرس مبارک کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

3 روزہ تقریبات میں ملاکھڑی‘ صوفیانہ کلام‘ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ ہزاروں عقیدت مندوں نے درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنے عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی درویش بزرگ اور اولیاؤں کی دھرتی ہے جنہوں نے ہمیشہ امن ومحبت اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے‘ ہمیں چاہئے کہ بغیر کسی رنگ ونسل کے صرف انسانی ذات کی خدمت کریں۔