سعد رفیق کا عمران خان کو لاہور میں اپنے حلقے سے انتخاب لڑنے کا چیلنج
منگل 12 اگست 2014 16:35
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ اور عمران خان قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں اور لاہور میں ان کی جیتی ہوئی نشست پر ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کو کام کرنے کے لئے ووٹ دیا ہے اس لئے نہیں دونوں ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں۔
عمران خان موقف اور اہداف بدلنے کے ماہر ہیں، وہ عدالت میں تو گئے لیکن عدالتوں پر اعتماد نہیں کرتےعمران خان ہٹ دھرمی کی سیاست چھوڑیں اور بڑی باتیں کرنے کے بجائے دل بڑا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور عمران خان قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں اور لاہور میں ان کی جیتی ہوئی نشست پر ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کو جنونیوں کے جنون سے بچانا ہے جن کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہورہی جب کہ ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہےاور اس نقصان کے ذمے دار طاہر القادری اور عمران خان ہیں، انہوں نے آزادی مارچ کے لئے اپنے لئے تو ایئر کنڈیشنڈ ٹرک تیار کرایا ہے اورعوام کے لئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہ لانگ مارچ اور انقلاب مارچ سے حکومت نہیں گرے گی اورنہ ہی طاہر القادری کچھ نہیں ملنے والاہے، طاہرالقادری تو پولیس کو مطلوب ہیں انہیں تو باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ملے گی، یہ کون سا اسلام ہے جس میں عورتیں اور بچے آگے اور مرد پیچھے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.