اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں موبائل فون سروس بند کردی گئی
منگل 12 اگست 2014 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریا میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں موبائل فون سروس مکمل طورپر بند کردی گئی ہے جو تاحکم ثانی تک بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ریڈ زون سمیت وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر حساس مقامات پر فی الفور موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد پی ٹی اے نے تمام کمپنیوں کو ان علاقوں میں سروس بند کرنے کی ہدایت کردی ہیں جبکہ متعلقہ علاقوں میں سروس بند ہونے کےبعد اس کے اثرات اطراف کے علاقوں پر بھی پڑے ہیں جہاں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزادی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کو انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جس میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی آڑ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے موقع پر سکیورٹی کی تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کیے جانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلابی مارچ کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے تحت راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں 20 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.