ملک میں جشن آزادی کے موقع پر لانگ مارچ اور دھرنوں کے حوالے سے گلی کوچوں میں تبصرے،مستقبل کے حوالے سے پیشن گوئیاں

بدھ 13 اگست 2014 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) ملک میں جشن آزادی کے موقع پر لانگ مارچ اور دھرنوں کے حوالے سے گلی کوچوں میں تبصرے زور و شور سے جاری ہیں ، لوگوں میں انجاناخوف پایا جاتا ہئے، مستقبل کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں اور پریشانی پائی جا رہی ہے کہ فوج کے آنے یاٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیالات شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے اعلان اور وزیر اعظم کے خطاب کے بعد بھی مارچ کرنے کے اعلان پر پورے ملک میں تبصرے اور تجزیے عروج پرہیں ،پورے ملک کے گلی کوچوں میں تبصرے کئے جارہے ہیں اور ہر آدمی اپنے تجزیے اور پیشن گوئیاں کر رہا ہے ۔لوگوں میں انجانا خوف پایا جاتا ہے اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں ۔ملک میں تحریک انصاف کے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے اعلان کے بعد تبصرے ہو رہے ہیں کہ کیا وزیر اعظم مستعفی ہوں گے یا نہیں ، کیا ٹیکنو کریٹ حکومت آئے گی یا فوج اقتدار سنبھالے گی تاہم اصل حقیقت آئندہ چند روز میں آشکا ر ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :