مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے،مفتی اعظم پاکستان کی اپیل

بدھ 13 اگست 2014 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی اور دیگرجید علماء نے اپیل کی ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی ،مولاناسلیم اللہ خان،مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانامحمدعبیداللہ،مولاناعبدالمجید شیخ،حافظ فضل الرحیم اشرفی اوردیگرجیدعلماء نیلاہورسیجاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال قوم کے لئے کربناک اور پریشان کن ہے۔

ملک حالتِ جنگ میں ہے اور جنگ ملک کے اندر لڑی جا رہی ہے اس لئیاتفاق و اتحاد کی ضرورت پہلے سیکہیں زیادہ ہے۔ان علماء نیسیاست دانوں اور غیرسیاسی عناصر سے اپیل کی ہیکہ ملک و قوم کو موجودہ بحران سے نکال کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :