کراچی میں13 اگست کی رات اور14 اگست کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، شہر میں دفعہ144 بھی نافذ کردی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی

بدھ 13 اگست 2014 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کراچی میں13 اگست کی رات اور14 اگست کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ شہر میں دفعہ144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ شہر میں 13اگست کی رات اور 14 اگست کو سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر میں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں ہوائی فائرنگ ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کے جوان ہر دم تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :