آج کا آزادی مارچ قوم کوغلامی کی زنجیروں سے آزاد کرائے گا ،فرخ جاوید مون

بدھ 13 اگست 2014 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے ظلم کی انتہا کردی اورشہرشہررکاوٹیں،ناکے لگا کرتحریک انصاف کے کارکنوں کوگرفتاراورانہیں لاہورشہرکے اندرداخل نہیں ہونے دیا گیا اوان کوتشدد کا نشانہ بنایا گیااورحکومتی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ صوبے کے خادم اعلٰی صاحب عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے خود لانگ مارچ مردہ باد،مردہ بادکے نعرے لگارہے ہیں اورغریب ،مزدورطبقہ ان کی بادشاہت میں خودکیشاں کرنے پرمجبورہیں اورحکومتی وزرا سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا آزادی مارچ قوم کوجعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کی غلامی کی زنجیروں سے ہمیشہ کیلئے آزاد کرائے گااوررکاوٹیں،جبر،کارکنوں کی گرفتاریاں ہمارے جذبے کوکم نہیں کرسکتی ہم ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کی جنگ لڑرہے ہیں اورآج کاآزادی مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے پہلا قدم ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :