کراچی، سی آئی ڈی کے انسپکٹر راجہ خالد کے بھائی اے ایس آئی راجہ ارشد کی تقریباً ایک سال کے بعد لاش برآمد کرلی گئی

بدھ 13 اگست 2014 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) سی آئی ڈی کے انسپکٹر راجہ خالد کے بھائی اے ایس آئی راجہ ارشد کی تقریباً ایک سال کے بعد لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے بدھ کی صبح لیاری گینگ وار کے اہم ملزم امین بلیدی کے کارندوں کی نشاندہی پر لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع قبرستان سے اے ایس آئی راجہ ارشد کی لاش برآمد کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاش بوری میں بند تھی ۔واضح رہے کہ مقتول کو 2013میں 19رمضان المبارک کو نپیئر تھانے کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا ۔بعد ازاں گینگ وار کے اہم ملزم امین بلیدی نے گرفتار ی کے بعد انکشاف کیا تھا کہ راجہ ارشد کو قتل کردیا گیا ہے ،جس کے بعد بدھ کی صبح ان کی لاش برآمدکرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :