دودھ کی زیادہ پیداوار کیلئے مویشیوں کو ٹیکے ہرگز نہ لگائیں ، سبز چارہ کھلائیں اور تازہ پانی پلائیں‘ محکمہ لائیو سٹاک

بدھ 13 اگست 2014 18:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے محکمہ لائیوسٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے مویشی پال حضرات کو خبردار ہے کہ دودھ کی زیادہ پیداوار کے لئے مویشیوں کو ٹیکے نہ لگائے جائیں اس سے مویشیوں کو صحت کے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیری فارم مالکان دودھ دینے والے جانوروں کو بھوسے کی جگہ سبز چارہ ، ونڈا اور وافر مقدار میں تازہ پانی فراہم کریں تو دودھ کی پیداوار میں دس سے بیس فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :