تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت، رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی: چودھری نثار
بدھ 13 اگست 2014 21:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ جلسوں کی صرف اجازت دینا ہی نہیں، اسے تحفظ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پُرتشدد ہجوم کی دھمکی پر نہ تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں اور نہ ہی کسی ملک کا وزیراعظم مستعفیٰ ہو سکتا ہے۔سیاسی تماشوں کی وجہ سے عوام کی تکالیف پرمعذرت خواہ ہیں.اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی جلسے اور کسی سیاسی یا جمہوری عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے اس لئے دیر ہو گئی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف جلسوں کی اجازت دینا ہی نہیں بلکہ اس کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہوتا ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے ماضی میں بھی اسلام آباد میں جلسہ کیا تو حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دھرنے کے بھیس میں سیاسی نظام کو دھمکیاں دے رہے تھے۔
کسی عمل میں تشدد کا پہلو نظر آئے تو حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ ہم پاکستان کو شام، عراق یا صومالیہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرتشدد ہجوم کی دھمکی پر نہ تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں اور نہ ہی کسی ملک کا وزیراعظم مستعفیٰ ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کو گھر نہیں بھیجا جا سکتا، آئین کی کسی شق کے تحت ٹیکنو کریٹس کی حکومت نہیں بن سکتیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.