پاکستان سے ہجرت کرکے آنیوالے ہندوؤں کو شہریت کے حصول کیلئے خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ بھارت
بدھ 13 اگست 2014 22:46
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے آنیوالے ہندوؤں کو شہریت کے حصول کیلئے معمول کے عمل سے گزرنا پڑیگا اور انہیں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی ۔
(جاری ہے)
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور کیرن رچیجیو نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن ہندوؤں کو طویل المدتی ویزہ دیا جارہا ہے جبکہ ان کی شہریت ایک طویل مرحلے کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ جن کے والدین بھارتی نہیں ہیں انہیں بارہ سالہ تک بھارت میں رہنا ہوگا اوراس کے بعد دو سال تک وہ کئی بھی بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ان میں سے کوئی شہریت کے لیے مقامی انتظامیہ کو درخواست دے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اس عملے سے گزرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس کو یقینی بنا دے تو انہیں پاکستان میں چھوڑی گئی اپنی جائیدادوں کی تلافی بھی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ ہجرت کرکے بھارت آرہے ہیں تاہم پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور ہم ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.