ویڈیو قطعی طو رپر جعلی ہے،نجی چینل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہے ہیں ، رانامشہود ،اس ویڈیو کو 2012ء میں ایف آئی اے بھی جھوٹا قرار دے چکی ہے ،بیان
جمعرات 14 اگست 2014 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء)وزیرقانون رانا مشہود احمد خاں نے ایک نجی چینل پر اپنے حوالے سے چلنے والی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار یتے ہوئے کہاہے کہ نجی چینل کی طرف سے انہیں بدنام کرنے کی کوشش پر وہ ہرجانے کا دعویٰ کریں گے - صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہاکہ فیوچر کنسرن کے عاصم ملک کی اس ویڈیو کو 2012ء میں ایف آئی اے بھی جھوٹا قرار دے چکی ہے - عاصم ملک بدنام زمانہ فراڈیہ ہے جس کے بارے میں اخبارات بہت سی باتیں لکھ چکے ہیں - عاصم ملک اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوچکا ہے - صوبائی وزیر قانون رانا مشہو داحمد خاں نے کہاکہ یہ ویڈیو قطعی طور پر جعلی ہے اور وہ اس سازش پر چینل اور متعلقہ پروڈیوسر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوارہے ہیں - صوبائی وزیر نے کہاکہ مذکورہ چینل انہیں مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہاہے یوتھ فیسٹیول کے دوران اسی چینل نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں شبہات پیدا کئے گئے اور بعدازاں متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بعد انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.