پاکستان کی سرزمین اب بھی بھارت کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
جمعرات 14 اگست 2014 21:17
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بھارت نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سرزمین اب بھی نئی دہلی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس پر فوری طور پر رکاوٹ لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تربیت دیکر اس طرف دھکیلا جارہا ہے اور اس پر بھارت کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے کے باوجود پاکستان کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔
پاکستانی رینجر کی جانب سے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سید اکبر الدین نے کہا کہ معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا گیا اور فلیگ میٹنگ کیدوران بھی بھارت نے اپنا احتجاج درج کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے۔ادھر پارلیمنٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نکل جانے کے بعد ریاست میں امن وامان میں رخنہ پڑنے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے ۔۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.