انقلاب مارچ پر حکومت سے کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں ہوگی، طاہر القادری
جمعہ 15 اگست 2014 11:31
کھاریاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کامیابی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور اس پر حکومت سے کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں ہوگی۔ کھاریاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بہت ظلم ڈھائے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، شہباز شریف کے حکم پر پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں لیکن مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور کارکن پر امن انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے میں ہمارے 40 سے 50 کارکن شہید ہوئے لیکن عوام کو 14 ہلاکتوں کا بتایا گیا، 30 سے 40 لاشیں پولیس والے گاڑیوں میں ڈال لے کر لے گئے اور ان کے لواحقین کو معاملہ دبانے کے لئے ڈرایا دھمکایا گیا۔(جاری ہے)
طاہر االقادری نے کہا کہ میرے خلاف بغاوت، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سمیت کئی مقدمات درج کئے گئے حالانکہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے خود منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے کہ یہ آئینی ہے یا نہیں تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نہتے لوگوں پر گولیاں چلانا آئینی تھا، واقعے کی ایف آئی آر درج نہ ہونا کس قانون میں لکھا ہے اور پھر بعد میں عوام کو دھوکہ دینے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی جس کے 2 ارکان نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط ہی نہیں کئے۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب شہدا کے خون کا قصاص مانگتا ہے لیکن ہم اپنے ہاتھ سے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے قصاص چاہتے ہیں اور ہر ایک کے لئے قانون کو برابر دیکھنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.