یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے مخصوص سینٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات 22 اگست ‘2014 کو صبح دس بجے یونیورسٹی کیمپس کے سینٹ ہال میں ہوں گے،پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد شاہ

جمعہ 15 اگست 2014 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء)بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے مخصوص سینٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات 22 اگست ‘2014 کو صبح دس بجے یونیورسٹی کیمپس کے سینٹ ہال میں ہوں گے۔یونیورسٹی کے سینٹ کے لئے انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے پروفیسرز ‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرز ‘ اسسٹنٹ پروفیسرز ‘ لیکچرار ز‘ ریسرچ ‘ ٹریننگ ایسوسی ایٹس اس سلسلہ میں جاری کئے گئے نامزدگی فارمز 18 اگست کو حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نامزدگی فارمز واپس لینے کی تاریخ 20 اگست مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹ کے لئے 12 اساتذہ کا انتخاب یونیورسٹی کے 2010 کے ایکٹ کے سیکشن21(1) (XVI) کے تحت کیا جائے گا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کے لئے مخصوص سینٹ کی نشستوں پر انتخاب کے بعد یونیورسٹی سینٹ زیادہ فعال طریقہ سے کام کرسکے گا اور یونیورسٹی کے معاملات کے جلد حل میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ان نشستوں کے لئے فعال اساتذہ کا انتخاب کریں تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں ۔