پاکستان کوئی بنانا اسٹیٹ نہیں کہ 10ہزار لوگ جمع ہو کر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگیں، پرویز رشید
ہفتہ 16 اگست 2014 14:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں جبکہ پاکستان کوئی بنانا اسٹیٹ نہیں کہ 10 ہزار لوگ جمع ہوکر ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ لیں۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہم اس وقت شدید افسوس میں ہیں کہ ہمیں جس طرح پاکستان کا یوم آزادی منانا چاہئے تھا ہم اس حق کو ادا نہیں کرسکے ہیں کیونکہ یوم آزادی کے موقع پر مارچ کرنے سے لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہی ہے اور ایسے موقع پر دہشت گردوں نے رد عمل کے طور پر ہمارے شہر جلانے کی دھمکیاں دیں جبکہ ان لوگوں نے اسی وقت مارچ کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان نے جہاں ایک سال تک انتخابات کو تسلیم کیا وہیں 6 ماہ تک اور کرلیتے کیونکہ آپریشن ضرب عضب میں رد عمل کے طور پر دہشت گرد اس وقت ان کے مارچ کی آڑ لے کر تباہی مچا سکتے تھے جس کے باعث حکومت نے حفاظتی انتظامات کیے اگر ہم ایسا نہ کرتے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوجاتا تو حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے اسلام آباد اور لاہور میں کنٹینر کسی شوق کے تحت نہیں لگائے، ملک میں دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں، ہم سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کو نظر انداز نہیں کرسکتے تاہم اس لیے حفاظتی انتظامات کیے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دو راستے تھے یا تو وہ ان کے ساتھ ٹکراوٴ کرتی یا ان کا سکیورٹی رسک لیتے ہوئے انہیں مارچ کی اجازت دیتی لیکن حکومت نے ٹکراوٴ کی پالیسی کو رد کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی کا رسک لیتے ہوئے انہیں مارچ کی اجازت دی۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں دو غیر ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی وجہ سے مجبور کیا گیا کہ ہم اسلام آباد اور لاہور کو سیل کریں کیونکہ ہمیں انسانی جانیں زیادہ عزیز ہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دن سے مذاکرات کی پالیسی پر گامزن ہے جس کے تحت وزیراعظم خود چل کر عمران خان کے گھر گئے جبکہ انتخابی مہم کے دوران عمران خان کے گرکر زخمی ہونے پر وزیراعظم ان کی عیادت کیلئے بھی اسپتال پہنچے اور تین روز کیلئے اپنے جلسے بھی ملتوی کیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے برے وقت میں بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نہیں کیا جو آج ان کے بڑے ہمدرد بنے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.