سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، اس کا ساتھی شدید زخمی

ہفتہ 16 اگست 2014 16:15

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا‘ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار بابر اور اس کا ساتھی جاوید موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سرگودھا کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نواحی چک 70 شمالی کے مقام پر اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیا جس کی زد میں آ کر بابر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا‘ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا‘ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش اور زخمی کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :