وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا سمیت صوبہ کے 7 اضلاع میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 اگست 2014 16:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے سرگودھا سمیت صوبہ کے 7 اضلاع میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈی سی او صاحبان سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرگودھا ‘ننکانہ صاحب‘ راولپنڈی‘ چکوال‘ قصور‘ جہلم‘ شیخوپورہ اور بھکر دانش سکول کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور فوری طورپر ڈی سی او صاحبان سے یہ رپورٹ طلب کی ہے کہ پہلے مرحلہ میں ایسے سکولوں کی نشاندہی کریں جہاں پر سکولوں کی بلڈنگز موجود ہوں وہاں پر دانش سکولوں کی طرز پر تمام امور نمٹائے جاسکیں اور بعد ازاں مرحلہ وار طریقہ سے ان سکولوں کی بلڈنگز کو دانش سکول کی طرز پر تبدیل کردیا جائیگا اس ضمن میں سرگودھا سمیت 2 سکولوں کو دانش سکولوں میں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جس میں بلاک 23 میں واقع پائلٹ سکول اور قبرستان روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے نام زیر غور ہیں جبکہ حتمی فیصلہ مکمل رپورٹس آنے کے بعد ہی ہوگا ان اضلاع کے ڈی سی او صاحبان سے فوری طور پر مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :