حیدر آباد ٹاؤن، شہر کے وسط میں مضر صحت گوشت کے استعمال کا انکشاف

ہفتہ 16 اگست 2014 17:15

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) شہر کے وسط میں مضر صحت گوشت کے استعمال کا انکشاف‘ چٹ پٹے تکوں میں مصالحہ جات اور کیمیکل استعمال کر کے شہریوں کو دیئے جانے لگے جس سے شہری پیٹ سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلاء‘ ضلعی انتظامیہ کے حکام خاموش‘ شہر میں مردہ اور مضر صحت گوشت کا استعمال بڑھ گیا‘ شہری پریشانی کے عالم میں ہسپتال پہنچنے لگے‘ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کا عملہ مسلسل چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے‘ شہریوں نے گولچوک اور جبکہ یہ دکاندار متعدد بار پہلے بھی مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کو متعدد بار جرمانے بھی ہوئے۔ لیکن اس کے باوجود یہ کاروبار سر عام جاری ہے۔