Live Updates

ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کے لئے 2 الگ الگ حکومتی کمیٹیاں تشکیل

پیر 18 اگست 2014 16:27

ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کے لئے 2 الگ الگ حکومتی کمیٹیاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کے لئے الگ الگ حکومتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہوں گے۔

پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، حیدر عباس رضوی اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔

مذاکراتی کمیٹیاں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد اپنا کام شروع کریں گی جب کہ اس سے قبل وزیراعطم کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :