پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں سپورٹس گالا کا انعقاد

پیر 18 اگست 2014 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) پنجاب یونیورسٹی قائم مقام ڈین فیکلٹی آف لاء اور پرنسپل کالج ڈاکٹر شازیہ قریشی کی ہدایت پر کالج میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکریٹری جنرل پاکستان کراٹے فیڈریشن شمیم ہاشمی، نیشنل کوچ فیاض اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ کھیلوں میں ملازمین کی کرکٹ ٹیم نے کالج کی کرکٹ ٹیم کو شکست دی جس میں راجہ سانول 35رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

رسہ کشی کے مقابلوں میں کالج لائبریری ٹیم نے کالج ملازمین کی ٹیم کو شکت دی۔بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں میں وحید الرحمان اور شاہ میر نے شہزاد اور مزمل کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ اسکے علاوہ ایونٹ میں کراٹو ں کے مقابلے بھی ہوئے ۔ سپورٹس گالا میں کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نے شرکاء میں شرٹس، ٹوپیاں اور مٹھائی تقسیم کی۔پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلے گئے کبڈی ، فٹ بال اور والی بال کے میچوں میں و ائس چانسلر الیون نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو شکست دی۔بعد ازاں ڈائریکٹر سپورٹس نے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی۔