چینی فوج بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں 30کلومیٹر اندر داخل

منگل 19 اگست 2014 19:37

چینی فوج بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں 30کلومیٹر اندر داخل

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) چینی افواج ایک بارپھربھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ علاقے لداخ میں25سے 30کلومیٹر اندر داخل ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو بھارتی افواج کی ایک گشتی پارٹی نے پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو اپنی بیس سے برتسی میں واقع نئی پیٹرول بیس کی جانب جاتے ہوئے دیکھاجو سطح سمندر سے7ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

بھارتی افواج نے اپنی بیس سے محض ڈیڑھ کلو میٹر چل کر چینی افواج کو بھارتی مقبوضہ علاقے کے 25سے 30کلومیٹر اندر دیکھا جو لائن آف ایکچول کنٹرول سے کافی دور ہے۔بھارتی فوجی جب پیر کو دوبارہ گشت پر گئے تو انہوں نے چینی افواج کو وہاں پر جھنڈے گھاڑے ہوئے دیکھا جہاں پر یہ الفاظ درج تھے کہ یہ چینی علاقہ ہے لہٰذا واپس جائیے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک کوئک ری ایکشن ٹیم بھی وہاں پہنچی تاہم چینی فوجیوں کو واپس نہ بھیجا جاسکا جس کے بعد وہ اپنی بیس میں واپس آگئے اور اعلیٰ بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

شمالی کشمیر میں بھارت کے فوجی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا کہ اگر چہ کبھی کبھار چینی فوجی بھارتی حدو میں داخل ہوجاتے ہیں تاہم آج تک انہوں نے بھارتی حدود پر قبضہ نہ جمایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے متواتر طور فلیگ میٹنگوں ،سرحدی حفاظتی فورس کی میٹنگوں اور سفاتی چینلوں کے ذریعے چین کو ان واقعات سے آگاہ کیااور ان معاملات کو باہمی طور حل بھی کیاجاتا رہا۔ ترجمان نے کہا کہ برتسی علاقہ جو دولت بیگ اولڈی کے متصل ہے کو بھارت اپنا علاقہ تصور کرتا ہے تاہم چین یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ یہ ان کا علاقہ ہے

متعلقہ عنوان :