انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ‘ ڈالر کی قیمت 101روپے دس پیسے ہوگئی

بدھ 20 اگست 2014 13:37

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ‘ ڈالر کی قیمت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 101 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر پڑا جس کے باعث کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی بحرانی کیفیت نے ڈالر کی قیمت کو بھی پر لگا دئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 101 روپے 10 پیسے کی قیمت کو پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :