معروف ادیب اشفاق احمد کا 89واں یوم پیدائشکل منایا جائے گا
جمعرات 21 اگست 2014 13:38
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا 89واں یوم پیدائش کل جمعہ کو منایا جائے گا سالگرہ کے سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اشفاق احمد کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ22اگست1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔
(جاری ہے)
اردو کے عظیم افسانہ نگار،نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمدنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ” تلقین شاہ “ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے ” گڈریا “ کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔
اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ” ایک محبت سو افسانے “ اور ا ” اجلے پھول “ نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں ” بند گلی ، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے وہ 7ستمبر 2004ء کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.